صفحہ اول / انٹرٹینمنٹ

انٹرٹینمنٹ

پرینیتی،راگھو کی شادی: سنگیت میں 90 کی دہائی کا میوزک ہوگا

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورعام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر کو ہوگی۔ بالی ووڈ کی شاندار شادی سے متعلق اب کچھ اورتفصیلات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا مینو پنجابی پکوانوں پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ سنگیت کی تقریب میں 90 کی دہائی کا میوزک رکھا گیا ہے جو مہمانوں کو 90 کی دہائی کے دور میں واپس لے جائے گا۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی 24 ستمبر کو اُدے پور میں ہوگی۔زیادہ تر تقریبات ادے پور کے لیلا پیلس میں ہونگی،شادی کی تقریب کا مقام تاج جھیل ہو گا۔ شادی سے قبل پنجابی مینو کی خبر سا منے آئی ہےکیونکہ دلہا اور دلہن دونوں پنجابی ہیں۔ شادی اُدے پور میں منعقد کی جارہی ہو تو مہمانوں کو راجھستانی پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرانی یادیں پوری شادی کا موضوع ہوگا۔سنگیت کی تقریب سے شروع ہونے والے تمام فنکشنز ایک ہی موضوع پر ہوں گے۔ اس کے علاوہ دولہے کی انٹری کے بارے میں توقع کیا جارہا ہےکہ وہ گھوڑے کی بجائے کشتی پر ہوگی۔جوڑے نے اپنے مہمانوں کے لیے کچھ سیاحتی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ انکی شادی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

مایا علی کا ‘سری دیوی’ کو مات دیتا رقص تنقید کا نشانہ بن گیا

لاہور – پاکستانی اداکارہ مایا علی کو حالیہ فوٹو شوٹ کے دوران بھارتی اداکارہ سری دیوی کے گانے پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔ شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مایا علی بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں راج کرتی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ‘من مائل‘ کی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں معروف برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کرایا جس نے منظر عام پر آتے ہی رخ تبدیل کرلیا اور تنقید کا نشانہ بن گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برانڈ کی جانب سے مایا علی کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکارہ دیدہ زیب لباس زیب تن کئےہر سو اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے میں مگن ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش چمکتی چولی اور سلور ساڑھی میں ملبوس دیکھا گیا جس پر مزین چمکتے خوبصورت موتی آنکھوں میں جھلملا رہے تھے۔ ساتھ ہی مایاعلی نے لباس کو چار چاند لگانے کی اپنی بھرپورکوشش کرتے ہوئے ماضی کی مشہور بالی وڈ فلم "چاندنی” میں گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے "گیت متوا” پر بھارتی اداکار رشی کپور اور اداکارہ سری دیوی کی یاد تازہ کرتا رقص کیا جو صارفین کو کچھ خاص نہ بھایا۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کولکتہ – بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان مشکل میں آگئیں۔ کولکتہ کی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بالی ووڈ اداکارہ پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ زرین خان نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل دے گی۔

مزید پڑھیں

معروف کارساز کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور – چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی کارساز کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ چند روز ہونے والے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔ جی یو زونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ مذکورہ کمپنی 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔ دوران ملاقات جی یو زونگ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے سافٹ ویئر صرف 7 منٹ میں تیار

بیجنگ – پروگرامنگ کرنے والے ماہرین کے لیے حیران کن خبر ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک سافٹ ویئر صرف 7 منٹ میں تیار کرلیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے صرف 7 منٹ میں ایک سافٹ ویئر لکھا گیا ہے، اس کا کوڈ بنایا گیا ہے اور جانچ بھی کی گئی ہے۔ اس میں اوپن اے آئی کمپنی کا تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی 3.5 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جنریٹوو اے آئی پروگرام نہ صرف تصاویر اور ویڈیو بنارہے ہیں بلکہ اب ان سے کوڈنگ اور سافٹ ویئر پروگرامنگ کا کام بھی لیا گیا ہے۔ گزچائنا ویب سائٹ کے مطابق امریکی براؤن یونیورسٹی اور چینی جامعات نے ملکر یہ کام کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا اے آئی سافٹ ویئر کم سے کم انسانی مداخلت سے کوئی پروگرام بناسکتا ہے نہیں؟ پہلے اس کے لیے ایک فرضی کمپنی ’چیٹ ڈیو‘ کے نام سے بنائی گئی۔ پھراس ضمن میں چار کام اہم ہیں جن میں پلاننگ، کوڈنگ، ٹیسٹنگ اور ہدایات کی لکھائی شامل ہے۔ اس ضمن میں ساری ہدایات دی گئی تھیں۔ ماہرین حیران رہ گئے کہ سافٹ ویئر نے 70 ٹاسک مکمل گئےاور سات منٹ میں سافٹ ویئر تیار ہوگیا۔ اس پورے عمل پرایک ڈالر سے بھی کم خرچ ہوئے۔ یہاں تک کہ سافٹ ویئر اپنے مسائل کی نشاندہی اور خود انہیں حل کرنے کے قابل بھی تھا۔ ماہرین نے اس کی کارکردگی کو 86 فیصد تسلی بخش قرار دیا کیونکہ اس نے تمام …

مزید پڑھیں

اداکاروں کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر کردار دینا اچھی بات ہے، آمنہ الیاس

لاہور – پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ آج کل اداکاروں کو ان کی خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کردار دیے جا رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔ اپنے ایک بیان میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ساتھی اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن اچھی دوستی کے ساتھ ساتھ ماضی میں ان کے ساتھ بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرا جی سے شوٹنگ سیٹ پر میری بہت لڑائیاں ہوئی ہیں، کبھی سکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہو جاتی تھی لیکن آخر میں ہماری صلح ہو جایا کرتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان خوبصورت ہے، جو اداکار اپنے کردار پر محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے اور دیے گئے کردار کو اچھی طرح نبھا رہا ہے، اسے اسی کیلئے کاسٹ کر لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں

فلم جوان: دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان سے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

ممبئی – بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔ بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا سٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔ دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریباً ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ عالمی سطح پر چینلز فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

کیلیفورنیا – میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور سپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہوگا۔ میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداء میں سب سے پہلے یہ فیچر سِنگاپور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا، لیکن گزشتہ روز میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جا رہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کئے جائیں گے جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں جس کو یک طرفہ نشریات کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خودبخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی، ساتھ ہی ایڈمن چینل کو فالوورز کیلئے پرائیویٹ رکھنے کیلئے سکرین شاٹ یا اپ ڈیٹ کے فارورڈ کئے جانے کو بلاک بھی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں

سبزیاں اور پھل کھا کر بلیاں محفوظ طریقے سے زندہ رہ سکتی ہیں

ایک حالیہ تحقیق نے اس بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا بلیاں سبزیاں اور پھل کھا کر محفوظ طریقے سے زندہ رہ سکتی ہیں۔ ایک جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ایک ہزار سے زیادہ بلیوں کے مالکان کا سروے کیا ، تاکہ وہ ویگن بمقابلہ گوشت پر مبنی غذا پر ان کے بلیوں کے ساتھیوں کی صحت کا جائزہ لیں۔ محققین نے 1,369 بلیوں کے مالکان کے ساتھ سروے کیا۔ حیرت انگیز طور پر، ان میں سے تقریباً 9% بلیوں کے مالکان نے اپنے پالتو جانوروں کو ویگن غذا کھلائی، حالانکہ وہ خود بھی اسی طرح کے غذائی انتخاب کی پیروی کرتے تھے۔ اس تحقیق کا مقصد ان بلیوں کی صحت کا ان کے گوشت کھانے والے ہم منصبوں کے مقابلے میں جائزہ لینا تھا۔ نتائج نے تجویز کیا کہ ویگن غذا پر بلیوں نے کچھ ممکنہ فوائد ظاہر کیے جیسے ان بلیوں کو خرابی صحت کے باعث ڈاکٹر کے پاس کم جانے اور دوائیوں کی بھی کم ضرورت پیش آئی۔ ایک اہم مشاہدہ یہ تھا کہ ویگن کھانے والی بلیوں میں گردے کی بیماری کے واقعات قدرے زیادہ تھے۔ اس مطالعے کی ایک منفی بات یہ بھی سامنے آئی کہ اس سے یہ نہیں پتا چل سکا کہ یہ بلیاں کیا کھا رہی ہیں جیسا کہ بعض کو کبھی کبھار گوشت والی چیزیں مل سکتی ہیں اور مزید یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ بلیاں کتنے وقت سے سبزی کی غذا پر تھیں۔ بلیوں کی خوراک میں گوشت ہونا ضروری ہے، یہ واضح ہے کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اپنی بلی …

مزید پڑھیں

کوکا کولا نے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے نیا فلیور متعارف کرادیا

کوکا کولا نے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے نیا فلیور متعارف کرادیاCOCA COLA مشروبات بنانے والی معروف کمپنی کوکا کولا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) استعمال کرکے نیا فلیور ’وائی 3000‘ متعارف کرادیا۔ مشروبات بنانے والی عالمی کمپنی کوکا کولا نے سوڈا کا ایک نیا لمیٹڈ ایڈیشن وائی 3000 متعارف کرایا ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا یہ پہلا کولڈ ڈرنک فلیور ہے۔ کوکا کولا کمپنی نے دنیا بھر میں صارفین سے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائے گئے نئے اور منفرد فلیور وائی 3000 پر ان کی رائے پوچھی ہے۔ کمپنی کے سینئر ڈائریکٹر آف گلوبل اسٹریٹیجی کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ کوکا کولا سال 3000 میں بھی اتنی کی متعلقہ اور تازہ رہے گی جیسے کہ آج ہے، اس لئے ہم نے خود کو چیلنج کیا کہ اس تصور کو ڈھونڈے کہ مستقبل میں کوک کا ذائقہ کیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر انسانی ذہانت اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو ساتھ ملایا تاکہ یہ جانا جاسکے کہ کوکا کولا مستقبل میں کیا پیش کرسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوکا کولا کا زیرو شوگر مشروب محدود وقت کیلئے منتخب مارکیٹوں بشمول امریکا، کینیڈا، چین، یورپ اور افریقا میں دستیاب ہوگا۔ کوکا کولا کا کہنا ہے کہ ڈرنک کے کین ڈیزائن میں بھی اے آئی کا استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے مثبت مستقبل پر زور دیا گیا ہے۔ کوکا کولا کھانے اور مشروب بنانے والی پہلی کمپنی نہیں جس نے اپنی پروڈکٹ بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال …

مزید پڑھیں