صفحہ اول / آرکائیو (page 3)

آرکائیو

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثے بھی منتقل

ایران نے اپنی حراست میں موجود 5 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی قیدیوں کی رہائی قطر کی ثالثی کے بعد ہوئی۔ قطر کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران نے امریکی قیدیوں کو رہا کیا۔ معاہدے کے مطابق امریکا نے ایران کے 6 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بھی قطر کے ایک بینک میں منتقل کیا ہے جبکہ 5 ایرانی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جو قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان اس معاہدے کے لیے کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اس پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی شہریوں طیارے میں بیٹھنے کی اجازت اسی وقت ملی جب منجمد اثاثوں کی منتقلی مکمل ہوئی، جن کو پہلے مرحلے میں قطر لے جایا گیا ہے، جہاں سے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا۔ 5 میں سے 3 افراد کی شناخت سامنے آئی ہے جن میں سے ایک برطانوی نژاد امریکی شہری Morad Tahbaz ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس معاہدے سے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی یا نہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کو منتقل کی جانے والی رقم کو صرف ایسی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جن پر پابندیاں عائد نہیں۔ جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اس معاہدے پر ریپبلکن جماعت کے رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں خارجہ امور کمیٹی …

مزید پڑھیں

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی-3,102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان ICC رینکنگ میں نمبر 1 ODI ٹیم کے طور پر موجود ہے۔قومی ٹیم نے 27 میچ کھیلے ہیں اور ان کی ریٹنگ 115 ہے۔ فی الحال پاکستان اور بھارت دونوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 115 پوائنٹس کی ریٹنگ ہے تاہم پاکستان اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔آسٹریلیا جو پہلے نمبر 1 پر تھا، اب جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد 3,166 پوائنٹس اور 113 ریٹنگ کے ساتھ نمبر 3 پر ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر سے تین میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے جہاں انہیں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب پاکستان اب براہ راست ورلڈ کپ میں کھیلے گا۔ ان کا مہم کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں

فیڈرل پارلیمنٹ کے 3پاکستانی نژاد ارکان پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات

اوٹاوا – کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے 3پاکستانی نژاد ارکانِ فیڈرل پارلیمنٹ اقرا خالد، سمیر زبیری اور پال شیانگ کو پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اقرا خالد کونیشنل ریونیو، سمیر زبیری کو ڈائیورسٹی اور پال شیانگ کو امیگریشن کے شعبوں میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری متعلقہ وزارت اور پارلیمنٹ میں رابطہ کار کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور قانون سازی میں مدد کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے مذکورہ پاکستانی نژاد ارکانِ پارلیمنٹ سمیت 39نئی تقرریوں پر کہا ہے کہ یہ ٹیم شہریوں کی حقیقی ترقی کے لیے پارلیمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کولکتہ – بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان مشکل میں آگئیں۔ کولکتہ کی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بالی ووڈ اداکارہ پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ زرین خان نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل دے گی۔

مزید پڑھیں

معروف کارساز کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور – چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی کارساز کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ چند روز ہونے والے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔ جی یو زونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ مذکورہ کمپنی 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔ دوران ملاقات جی یو زونگ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی – عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا- شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ وکیل سردارعبدالرزاق خان نے مزید بتایا شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے حراست میں لیا گیا، شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کو بھی حراست میں لے لیا، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا شیخ رشید کو کہاں لے کر گئے ہیں، ان تک رسائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخ ریشد کو 9 مئی واقعات میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا، شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کی معاونت سے گرفتار کیا، شیخ رشید کو تھانہ لوئی بھیر منتقل کر دیا گیا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو بھی تھانہ لوئی بھیر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد – سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چاروں صوبائی گورنرز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور وکلا بھی شریک ہوئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زندگی پر ایک نظر: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پبلک پارکوں کے استعمال، ماحولیات، خواتین کے وراثتی حقوق، فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق اہم فیصلے دیئے۔ عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے کیلئے محترم کا لفظ استعمال نہ کرنے کی آبزرویشن بھی دی اور اکیسویں آئینی ترمیم کیس میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دیا۔ پی ٹی آئی حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا جسے نظرثانی میں اکثریت کی بنیاد پر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلوں میں ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر زور دیا۔ بطور چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے سپریم کورٹ کے ججز میں اختلافات ختم کرنا، بنچز کی تشکیل اور موجودہ سیاسی صورتحال میں عدلیہ کا وقار بحال کرنا بڑے چیلنجز ہوں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس …

مزید پڑھیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل

اسلام آباد – پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 15رکنی فل کورٹ کل پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل کیا تھا۔ جمعہ 15 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ بینچ تشکیل دیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ کا روسٹر جاری کر دیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں ہوتی ہیں اور سپریم کورٹ میں اس وقت دو جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بھی بن گئے۔ سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف شکایات سننے کا فورم ہے۔

مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سابقہ تحریک طالبان سوات گروپ کا کمانڈر ہلاک

راولپنڈی – سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سوات میں آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات گروپ کا دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات ک مطابق 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے فضاگٹ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا۔ دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا، سوات میں ’’آپریشن راہ راست‘‘ کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہوگیا۔ موجودہ سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر ٹی ٹی پی تشکیل کے ساتھ چھپ کر واپس سوات پہنچا اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی، اسکے ساتھ ساتھ دہشتگرد کمانڈر نیک محمد نے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں

سعودیہ اسرائیل کے تعلقات کی بحالی میں مسئلہ فلسطین رکاوٹ ہے، امریکا

واشنگٹن – امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے تک پہنچ گئے ہیں لیکن اس کی تکمیل میں فلسطین کا تنازع آڑے آ رہا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی پیچیدہ معاملات میں ڈیڈلاک ہے جس میں سب سے اہم فلسطین کے مسئلے کا حل نہ ہونا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی اور ایک دوسرے کو سفارتی سطح پر تسلیم کرلینے سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی آئے گی۔ یاد رہے کہ امریکا کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی اور تجارتی تعلقات پہلے ہی بحالی کرچکے ہیں۔ تاہم سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل اور یہودی بستیوں کی آبادکاری کو روکنے سے مشروط کیا تھا۔

مزید پڑھیں