اوٹاوا – سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکار کو کینیڈا سے ملک بدر کردیا۔ بھارتی سفارتکار کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سربرا ہ تھا، سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کینیڈین حکومت نے بھارت کے ہیڈ آف انٹیلی جنس کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے جس کی کینیڈین وزیر خارجہ ملینی جولی نے تصدیق کی ہے۔ وینکوور میں 10 ستمبر کو خالصتان کے حق میں ہونے والے ریفرنڈم میں 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا، ریفرنڈم میں مظاہرین کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے مبینہ قتل میں ملوث بھارتی سفارت کاروں کی تصاویر والے بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔ کینیڈین حکومت پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے شدید دباؤ تھا، تحقیقات پر بھارت کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے سینئر بھارتی سفارتکار اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے مقامی سربراہ کو فوری طور پر ملک سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر قتل کا الزام ثابت ہوگیا تو یہ ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہوگی۔ قبل ازیں کینیڈین پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہو سکتی ہے، قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، …
مزید پڑھیںلیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو زرداری
لاہور – چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے لہٰذا بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے لہٰذا الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا، ہمارےلیول پلیئنگ فیلڈ کے تحفظات خصوصی طور پر ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے اصول واضح ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سندھ میں ترقیاتی بجٹ استعمال کرنےکی اجازت نہ ہو اور دیگرصوبوں میں ہو، پنجاب اور وفاق میں ترقیاتی اسکیموں پرکام جاری ہے، ڈیولپمنٹ سے متعلق وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے روایت ایک جیسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا شروع سےمطالبہ ہے کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے، نوازشریف نے واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تو پیپلزپارٹی ویلکم کرےگی، ہم بھی اپنے کیسز کو فیس کرنےکے لیے تیارہیں، امید ہے نواز …
مزید پڑھیںنگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے، پرویز الٰہی
لاہور – سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے ۔ اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا ۔ لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے ۔ افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی ۔ قبل ازیں ضلع کچہری میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر دلائل نہیں دے سکتے، ان کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں ہے۔ کل انہوں نے ہی یہ فیصلہ چیلنج کردینا ہے۔ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ پہلے والے بیل آرڈر میں بھی میرے دستخط موجود ہیں ۔ میں عدالت میں انڈرٹیکنگ دینے کو تیار ہوں کہ ان کیسز میں پیش ہونے کے لیے میرا آرڈر ہوا ہے۔
مزید پڑھیںنواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا، مریم نواز
لاہور – مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک کردار گھر نہیں گیا بلکہ قدرت نے اُسے اپنے انجام پر پہنچا دیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلیے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں۔ مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔ مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف تمام بحرانوں میں مرد بحران ٹھہرے، انہوں نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے مگر ہمیشہ اچھا کم بیک کیا‘۔ نواز شریف کی وطن واپسی، شیڈول میں تبدیلی: دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے شیڈول کو تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف مرکزی قیادت کرے گی اور پارٹی کارکنان ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے اور نہ ہی نواز شریف ریلی کی صورت میں داتا دربار یا مینار پاکستان جائیں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچایا جائے گا جہاں کارکنان اور عہدیداران استقبال کریں گے۔
مزید پڑھیںمایا علی کا ‘سری دیوی’ کو مات دیتا رقص تنقید کا نشانہ بن گیا
لاہور – پاکستانی اداکارہ مایا علی کو حالیہ فوٹو شوٹ کے دوران بھارتی اداکارہ سری دیوی کے گانے پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔ شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مایا علی بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں راج کرتی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ‘من مائل‘ کی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں معروف برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کرایا جس نے منظر عام پر آتے ہی رخ تبدیل کرلیا اور تنقید کا نشانہ بن گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برانڈ کی جانب سے مایا علی کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکارہ دیدہ زیب لباس زیب تن کئےہر سو اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے میں مگن ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش چمکتی چولی اور سلور ساڑھی میں ملبوس دیکھا گیا جس پر مزین چمکتے خوبصورت موتی آنکھوں میں جھلملا رہے تھے۔ ساتھ ہی مایاعلی نے لباس کو چار چاند لگانے کی اپنی بھرپورکوشش کرتے ہوئے ماضی کی مشہور بالی وڈ فلم "چاندنی” میں گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے "گیت متوا” پر بھارتی اداکار رشی کپور اور اداکارہ سری دیوی کی یاد تازہ کرتا رقص کیا جو صارفین کو کچھ خاص نہ بھایا۔
مزید پڑھیںعالمی امن کیلئے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، انتونیوگوترس
نیویارک – اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے کہا کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس شروع ہوگیا، افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سےہی پائیدارامن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اورغلطیوں سےسبق سیکھ کر عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا، دنیا کوروس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کویوکرینی گندم اورخوراک کی اشد ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کےحقوق کوبہترکرنےکی ضرورت ہے، افغان عوام کوعالمی امداد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکاررہےہیں۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ دنیا بھرمیں اب بھی ایک ارب20کروڑافراد غربت کی دلدل میں پھنسےہوئےہیں،ہمیں عالمی گرین فنڈ کے قیام کے لیےاقدامات تیز کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیرعوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرایئل تنازع کا حل دو ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیںپریکٹس پروسیجر ایکٹ: ملک کو نقصان ہو مجھے ایسا اختیار نہیں چاہیے، چیف جسٹس
عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی براہ راست سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے فریقین کو 25 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس کو احتساب سے بالاتر بنانا چاہتے ہیں، مجھے اپنے لئے ایسی پاور نہیں چاہئیں، قانون اچھا بنائیں یا نہیں، پارلیمنٹ کی بے توقیری نہیں کریں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کا اختیار 2 سینئر ججز کے ساتھ بانٹا، باہر سے تو کوئی نہیں آیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسجر بل کیس کی براہ راست سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد وحید فل کورٹ کا حصہ ہیں۔ وفاقی حکومت نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،جواب میں حکومت نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،استدعا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کی جائیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت قانون سازی کر سکتی ہے۔ آئین …
مزید پڑھیںسائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد – ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جلد سماعت کی بار بار استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار موجود ہے، اسی کے مطابق آئندہ پیر تک درخواست ضمانت مقرر ہو جائے گی۔ عدالت نے درخواست پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیںبار بار گزارش کررہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، بلاول بھٹو
اوکاڑہ – پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں بار بار گزارش کر رہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو، میں خود یوتھ ہوں اور یوتھ کے مسائل کو سمجھتا ہوں، اب فیصلہ نوجوانوں نے کرنا ہے، میاں نوازشریف کی واپسی کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے، جہاں تک پیپلزپارٹی کی بات ہے پیپلزپارٹی نے 2007ء میں بھی الیکشن لڑا، شہید بے نظیر بھٹو کو دفنا کر بھی الیکشن لڑا ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا۔ چیئرمین پی پی نے کہا لیول پلئنگ فیلڈ پر ہمارے سی ای سی میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کو اختیار دے دیا ہے، اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملا تو پھر آصف زرداری سے کہیں گے کہ میرے ہاتھ کھول دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں فی الفورانتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، کچھ لوگ غلط فہمی میں ہیں اور کہتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں اب نہیں، پیپلزپارٹی اپنے منشور کو آگے لے کر چل رہی ہے، ہم قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا پیپلزپارٹی کو سازش کے تحت پنجاب سے نکالا گیا تھا، ہمارے کارکنوں کو زبردستی دوسری جماعتوں میں بھیجا گیا، عوام پریشان ہیں کہ بجلی کے بل کیسےدیں؟ بچوں …
مزید پڑھیںچودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
اسلام آباد – اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ حملہ کیس میں پرویز الہٰی کو اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کی کب جان چھوٹے گی؟ وکیل صفائی نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر کے چکر لگوا رہے ہیں ، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی مچلکے جمع نہیں کروائے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ آج کے دن ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے، کون سا مقدمہ ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ ہے۔ پرویز الہٰی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ کل مجھے اسلام آباد سے واپس لاہور لے گئے، میری فیملی سے ملاقات بھی نہیں کروائی، فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔ اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں ، دوران سماعت اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کردی تاہم عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں