صفحہ اول / آرکائیو (page 4)

آرکائیو

ڈالر کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، حیران کن نتائج برآمد

اسلام آباد – ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، روپیہ مستحکم۔ڈالر کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی ، حیران کن نتائج ہیں۔ امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں عدم استحکام پر قابو پانے کے لیے حکومتی ہدایات پرڈالر ذخیرہ اندوزی اور اس کی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں موثر حکومتی کریک ڈائون جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں روپیہ مضبوط اور امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے سستا ہوا۔

مزید پڑھیں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے سافٹ ویئر صرف 7 منٹ میں تیار

بیجنگ – پروگرامنگ کرنے والے ماہرین کے لیے حیران کن خبر ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک سافٹ ویئر صرف 7 منٹ میں تیار کرلیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے صرف 7 منٹ میں ایک سافٹ ویئر لکھا گیا ہے، اس کا کوڈ بنایا گیا ہے اور جانچ بھی کی گئی ہے۔ اس میں اوپن اے آئی کمپنی کا تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی 3.5 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جنریٹوو اے آئی پروگرام نہ صرف تصاویر اور ویڈیو بنارہے ہیں بلکہ اب ان سے کوڈنگ اور سافٹ ویئر پروگرامنگ کا کام بھی لیا گیا ہے۔ گزچائنا ویب سائٹ کے مطابق امریکی براؤن یونیورسٹی اور چینی جامعات نے ملکر یہ کام کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا اے آئی سافٹ ویئر کم سے کم انسانی مداخلت سے کوئی پروگرام بناسکتا ہے نہیں؟ پہلے اس کے لیے ایک فرضی کمپنی ’چیٹ ڈیو‘ کے نام سے بنائی گئی۔ پھراس ضمن میں چار کام اہم ہیں جن میں پلاننگ، کوڈنگ، ٹیسٹنگ اور ہدایات کی لکھائی شامل ہے۔ اس ضمن میں ساری ہدایات دی گئی تھیں۔ ماہرین حیران رہ گئے کہ سافٹ ویئر نے 70 ٹاسک مکمل گئےاور سات منٹ میں سافٹ ویئر تیار ہوگیا۔ اس پورے عمل پرایک ڈالر سے بھی کم خرچ ہوئے۔ یہاں تک کہ سافٹ ویئر اپنے مسائل کی نشاندہی اور خود انہیں حل کرنے کے قابل بھی تھا۔ ماہرین نے اس کی کارکردگی کو 86 فیصد تسلی بخش قرار دیا کیونکہ اس نے تمام …

مزید پڑھیں

اداکاروں کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر کردار دینا اچھی بات ہے، آمنہ الیاس

لاہور – پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ آج کل اداکاروں کو ان کی خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کردار دیے جا رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔ اپنے ایک بیان میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ساتھی اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن اچھی دوستی کے ساتھ ساتھ ماضی میں ان کے ساتھ بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرا جی سے شوٹنگ سیٹ پر میری بہت لڑائیاں ہوئی ہیں، کبھی سکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہو جاتی تھی لیکن آخر میں ہماری صلح ہو جایا کرتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان خوبصورت ہے، جو اداکار اپنے کردار پر محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے اور دیے گئے کردار کو اچھی طرح نبھا رہا ہے، اسے اسی کیلئے کاسٹ کر لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں

بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ جیت لیا

کولمبو – ایشیا کپ ون ڈے 2023ء کے فائنل میچ میں بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے حق میں غلط ثابت ہوا، بھارتی باؤلرز نے لنکن بیٹرز کو یکے بعد دیگرے جھٹکے دیتے ہوئے محض 50 کے مجموعی سکور پر تمام لنکن بیٹرز کو چلتا کر دیا۔ سری لنکن ٹیم کا کوئی بھی بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا، لنکن ٹیم کے کسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوشن ہیمانتھا 13 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کے 5 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں لے کر سری لنکن بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، محمد سراج نے 23 رنز دے کر 6 شکار کیے، ہاردیک پانڈیا نے 3 جبکہ بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی بیٹنگ لائنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی کریز پر پاؤں نہ جما سکا، سری لنکا کی جانب سے کسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے 5 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ جوابی اننگز میں بھارت کی جانب سے ایشان کشن اور شبمن گل بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے، دونوں بیٹرز نے بغیر وکٹ گنوائے …

مزید پڑھیں

راولپنڈی: معروف شخصیت کےگودام سے بڑی رقم برآمد، 8 افراد گرفتار

راولپنڈی – راولپنڈی میں مری روڈ پر واقع نجی پلازہ میں ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مارا اور غیر ملکی کرنسی کا گودام برآمد ہوا ہے۔ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جائر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر ٹیم نے کی۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پلازہ میں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف میں رقم چھپائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستانی چالیس کروڑ روپے کی رقم سامنے آئی ہے، مزید ڈیجیٹل سیف کھلے گیں تو رقم کا تخمینہ لگایا جائیگا۔ میڈیا کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے دعویدار مالک سمیت 8 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر جہلم میں بھی بڑا ریڈ کیا ہے، جہلم ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی پر چھاپا مار کارروائی کی، لاکھوں ڈالرز، یورو، پاونڈ، ریال برآمد کرلیے، کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی ہے۔

مزید پڑھیں

قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

لندن – مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا، ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ قانونی ٹیم کے ارکان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو بریفنگ دی کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ فیصلے کا نوازشریف کی واپسی اور کیسز سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک وقت میں الیکشن ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بار کونسل کا ری ایکشن بہترین ردعمل ہے، مریم نواز کی ایون فیلڈ میں بریت سو فیصد میرٹ پر کروائی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کے کیسز متاثر نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں

امن و امان اور سرحدی صورت حال کے باوجود الیکشن التوا کا امکان نہیں، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد – نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان اور سرحدی صورت حال کے باوجود الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے۔ امن و امان اور سرحدی صورتحال کے باعث سردست عام انتخابات کے التوا کا امکان دکھائی نہیں دیتا لیکن یقین ہے کہ بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پا لیں گے اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کروا لیں گے۔ دورہ امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تنازع کشمیر کا ایجنڈا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بہت پرانا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم تواتر کے ساتھ کشمیر کے کیس کا دفاع اور اس کی وکالت مختلف بین الاقوامی فورمز پر کرتے رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیر کو ایک بڑی جیل کی صورت میں تبدیل کردیا گیا ہے اوروہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو قیدیوں کی طرح محصور کردیا گیا ہے، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایسی کوئی خلاف ورزیاں نہیں ہیں، جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی کے نتیجے میں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا کی آزادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کا نام بھی لینے پر کوئی پابندی نہیں، کسی کا …

مزید پڑھیں

پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد – اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کرلیا۔ حکام اینٹی کرپشن کے مطابق پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہی ہوئے تھے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ حکام اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں عدالت نے ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت نے پرویز الہیٰ کے طبی معائنے کا بھی حکم جاری کیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کوآج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں چار مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی رہائی روکنے کیلئے نئے مقدمے میں 12 ویں مرتبہ گرفتار کیا جارہا ہے ، پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے داخل نہیں ہوئے تھے، ابھی ایک کیس میں رہائی نہیں ملی تھی کہ دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا، پرویز الٰہی کو جیل سے ہی ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ وکیل عبدالرازق نے کہا کہ کسی طرح کی پریس کانفرنس کرنے کے لیے تیار نہیں ، لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 20 ہزار روپے کے …

مزید پڑھیں

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے، مریم نواز شریف

پشاور – پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع ، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے ، مریم نواز شریف کے خطاب پر کارکنوں نے زبردست نعرے لگائے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی، نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، 2016 میں عوام سے ترقی، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی، نوازشریف وہ ہے جس کے …

مزید پڑھیں

مودی کا بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت سے الیکشن جیتنے کابھونڈا منصوبہ بے نقاب

مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پرآگئی ، وزیر اعظم نریندرا مودی کا بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت سےالیکشن جیتنے کابھونڈا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، سولہ ستمبر کو بارہ مولہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور بارہ ستمبر کا اننت ناگ آپریشن ، دونوں جعلی نکلے۔ عالمی میڈیا نے ثابت کر دیا کہ دراصل مودی سرکار خود اپنے فوجی مروا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ہمیشہ کی طرح عوامی تنقید سے بچنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے بھی شروع کر دیئے ہیں ،اورپلوامہ جیسے ڈرامے کی تیاریاں بھی کی جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اڑی سیکٹر میں دہشت گردوں سے مقابلے میں بھارتی فوج ہلاک ہوئے،12 ستمبر کو بھی اننت ناگ میں ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر آئی تھی،حقیقت کھلی تو پتہ چلا کہ انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے،کچھ دن قبل راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔ عالمی میڈیا کی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیوزسے ثابت ہو رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے جس علاقے میں ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، وہاں صورتحال بلکل نارمل ہے۔جبکہ جھوٹے، جعلی مقابلے اورجھوٹی و من گھڑت خبریں چلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا ہے۔ مودی سرکار پھر پلوامہ ڈرامہ دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی میڈیا سے شواہد مل رہے ہیں کہ مودی …

مزید پڑھیں